ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش قومی مالیاتی کمیشن کا 11 واں اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق این ایف سی کا اجلاس کل دن 11 بجے شیڈول تھا لیکن ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیاہے ، اجلاس سندھ حکومت کی درخواست پر ملتوی کیا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے 9 رکنی این ایف سی کے سربراہ ہیں ، قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔






















