چڑھتا دریائے چناب اب اترنے لگا ہے، پانی کی آمد میں 5 لاکھ 77 ہزار چھ سو کیوسک کم ہو گیا، جبکہ دریائے جہلم، سندھ اور دریائے کابل کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔
واپڈ کیجانب سے گزشتہ 24 گھنٹے میں پانی کی آمدواخراج کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں ، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر گزشتہ روز پانی کی آمد 7 لاکھ 63 ہزار 500 سو کیوسک تھی جو آج ایک لاکھ 91 ہزار 900 کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں 14 ہزار 900 کیوسک اضافے کے ساتھ 43 ہزار 300 سو کیوسک ہوگئی ہے ۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں 6 ہزار 600 سو کیوسک اضافہ اور دریائے کابل میں 2000 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔





















