ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گندم امپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیرصدارت گندم بورڈکا آٹھواں اجلاس ہوا،اجلاس میں گندم کی طلب و رسد اورربیع سیزن کیلئے زرعی اجناس کی دستیابی کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں وفاقی حکومت نے گندم امپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نےگفتگو کرتے ہوئےکہاگندم کےموجودہ ذخائرملکی ضروریات کے لیے کافی ہیں،موجودہ صورتحال میں پاکستان گندم درآمدنہیں کرےگا، ملک میں گندم کی دستیابی 33.47 ملین میٹرک ٹن ہے،قومی ضرورت 33.58 ملین ٹن ہے،معمولی فرق تشویشناک نہیں ہے۔
مزیدکہاحکومت کی ترجیح بیوپاریوں کےبجائے کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہے،ربیع سیزن کیلئے یوریا اور زرعی اجناس کی وافر دستیابی یقینی بنائی ہے،کھادکی قیمتیں ملک میں سختی سےکنٹرول کی جا رہی ہیں،صوبائی سطح پر سخت اقدامات منڈی میں خوف و ہراس پیدا کر سکتے ہیں





















