حافظ آباد دریائے چناب میں سیلاب دریائی پٹی سے نکل کر ونیکے تارڑ میں داخل ہوگیا۔
حافظ آباد دریائے چناب میں سیلاب دریائی پٹی سے نکل کر مزید تباہی پھیلانے لگا،سیلابی پانی قصبہ ونیکے تارڑ میں داخل ہو گیا،علاقے کا حافظ آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
سیلابی پانی نےچاروں اطراف سے ونیکے تارڑ کوگھیرلیا،علاقہ کی بجلی معطل ہے،علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ضلعی حکومت کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری ہے۔
حافظ آبادمیں دریائے چناب کا سیلابی ریلا ڈیڑھ سو سے زائد دیہات میں تباہی مچا رہا ہے،ملاحانوالہ گاوں میں زمیندار کے پچاس سے زائد مویشی،ٹرئکٹر ٹرالیاں اور زرعی مشینری پانی میں بہہ گئیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق قادرآبادمیں 9 لاکھ1ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،چناب میں سیلاب کے باعث گجرات،حافظ آباد متاثر ہو سکتے ہیں،پنڈی بھٹیاں،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ اور جھنگ متاثر ہوسکتے ہیں۔






















