ملک بھر میں منشیات کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران 400 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ماہ اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2500 کلو منشیات ضبط جبکہ 70 سے زائد گرفتاریاں کی گئیں ہیں۔
آپریشن کے دوران بلوچستان اور سندھ سے 1200 کلو ، گلگت بلتستان سے 700 کلو، خیبر پختونخوا سے 400 کلو اور پنجاب سے 150 کلو منشیات ضبط کی گئیں۔
پنجاب سے ضبط کی گئی منشیات میں 120 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن، 3 کلو میتھ اور 10 کلو افیم شامل ہے جبکہ خیبرپختونخوا سے 320 کلو چرس، 10 کلو ہیروئن، 20 کلو افیم اور 12 کلو میتھ برآمد کی گئی۔
سندھ سے 5 کلو ہیروئن، 530 کلو چرس اور 15 کلو میتھ جکہ بلوچستان سے 450 کلو چرس، 5 کلو ہیروئن اور 25 کلو افیم برآمد کی گئی۔
منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے 25، سندھ سے 10، بلوچستان سے 10 اور خیبرپختونخوا سے 30 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 30 ہزار 780 کلو منشیات برآمد اور 400 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا تھا اور تمام کارروائیاں اس فیصلے کے تحت کی جارہی ہیں۔