محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، گڈواورسکھر بیراج پر 7 سے 8 لاکھ کیوسک تک سیلابی ریلے گزرنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق سیلابی ریلے 5اور 6 ستبمرتک سندھ میں داخل ہونگے، وزیراعلی سندھ نے گڈو سے کوٹری بیراج تک سیلابی صورتحال کیلئے فوکل پرسن نامزد کردئیے، صوبائی وزیرمکیش کمارچاولہ، سردار محمد بخش مہر، ناصرحسین شاہ اور دیگر وزراشامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گڈو اور سکھر بیراج پرانتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کاامکان ہے، صورتحال کے پیش نظر گڈو سے سکھر تک حساس حفاظتی پشتوں پر آبپاشی عملہ تعینات کردیا گیا۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر اور گڈوبیراج پر 11 سے 12 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے، 2010 میں سکھربیراج سے 12 لاکھ کیوسک کے ریلے گزرے تھے۔






















