پنڈی بھٹیاں کے علاقہ کچہ گھرنہ میں بیس سے زائد افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں پھنس گئے۔
پنڈی بھٹیاں کے علاقے کچہ گھرنہ میں پھنسے متاثرین میں خواتین اور بچے شامل ہیں، متاثرین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ فوری اقدامات کریں ہمیں یہاں سے ریسکیو کریں۔
رات سےریسکیوحافظ آباد اورسرگودھا کےاہلکار علاقہ تعین کرنے میں مصروف ہیں،تاکہ متاثرین کو باحفاظت نکالا جاسکے۔






















