سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ پر غفلت اور کوتاہی پر ایم ڈی واسا کو معطل کردیا گیا۔
ایم ڈی واساسیالکوٹ ابوبکرعمران کوفوری طورپرمعطل کردیاگیا،چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کوایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کاکہنا ہےکہ بروقت انتظامات نہ کرنےپرافسران کیخلاف کارروائی کی جائےگی،جوافسران ڈیوٹی میں غفلت کےمرتکب پائےگئے، سیٹوں پرنہیں رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کےمطابق نااہل اورغفلت کے مرتکب افسران کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔






















