سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
دفتر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی حدود میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بند رہے گے۔ تعلیمی ادارے ضلع بھر میں شدید بارش اور فلڈ کے پیش نظر بند کئے گئے۔
دوسری جانب سیلابی صورتحال کےباعث سیالکوٹ ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کردیا گیا۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیاگیا۔
سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہوگیا، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے،سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں۔ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے۔






















