بارش کے بعد اسموگ نےایک بار پھرملک میں ڈیرے ڈال لیے ہیں،نگران وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اسموگ کی وجہ سے اداروں میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور اسکولوں کو آن لائن کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں نگران وزیرِابراہیم حسن مراد نے بتایا ہےکہ پچھلے دنوں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے اسموگ کی صورتِ حال میں بہتری آئی تھی۔آئندہ اجلاس میں اسموگ کی وجہ سے اداروں میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور اسکولوں کو آن لائن کرنے پر بھی غور ہو گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے پر بھی غورکیا جائے گا۔بھارت سے آنے والی آلودگی بھی لاہور اور دیگر شہروں کو متاثر کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے 8 اضلاع میں لاک ڈاون لگایا گیا تھا جو بارش ہونے کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا۔