آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عثمان خواجہ نے کہا کہ وہ کل پارلیمنٹ میں غزہ کے حالات پر بات کریں گے اور کھیلوں میں جوئے کے ایشو کو بھی اٹھائیں گے۔
عثمان خواجہ نے زور دیا کہ ہمیں بطور آسٹریلوی اور سب سے بڑھ کر بطور انسان حق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مظالم رکوانے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دینے تک اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہ کرے۔






















