حکومتِ پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں درکت کیلئے 25 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پی ایس بی کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لئے 25 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، ان فنڈز میں سے 25 کروڑ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مختص کئے گئے ہیں، باقی 15 کروڑ روپے اسلام آباد میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز کے انعقاد کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو تین دن میں جامع پلان جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پلان میں قومی ٹیم کے سفری شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور ٹریننگ کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔






















