اپیل کمپنی کی جانب سے ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا،جس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اپیل کمپنی کی جانب سے ستمبر کی 9 تاریخ کو ایونٹ رکھا گیا ہے،یہ ایونٹ ایپل کے ہیڈ آفس ایپل پارک میں ہوگا جو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹم کک نے اپنی پوسٹ میں اپیل کے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ۔
آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اورائیر پوڈز پرو 3 کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
Get ready for an awe dropping #AppleEvent on Tuesday, September 9! pic.twitter.com/uAcYp2RLMM
— Tim Cook (@tim_cook) August 26, 2025
آئی فون 17 سیریز کی خصوصیات
اس سیریزکی ایک خاص بات نیا آئی فون 17 ائیر ہوگا،آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگاجو کہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا،اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔
آئی فون 17سیریز کے موبائل کا ڈیزائن ہی صارفین کے لیےزیادہ پرکشش بنایا گیا ہے،تاہم فیچرز کے لحاظ سے موبائل میں خاص خصوصیات نہیں ہونگی۔
آئی فون 17 پرو میکس میں پہلے سے زیادہ بڑی بیٹری دی جائے گی جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے ریفریش ریٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرایا جائے گا جس کا نام کمپنی کے اندر وی 68 رکھا گیا ہے۔
ایپل کی اس ڈیوائس کا ڈیزائن سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ سے ملتا جلتا ہوگا، یعنی یہ بک سٹائل فولڈ ایبل فون ہوگا جس کے ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھولا یا بند کیا جائے گا۔






















