دریائے چناب میں ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کا حفاظتی بند توڑ دیا۔
تفصیلات کےمطابق بارودی سرنگ بچھا کر رائٹ ڈاؤن سٹریم بند میں شگاف ڈالا گیا۔پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بند توڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ حافظ آباد میں سیلاب زدہ علاقہ بہک احمد یار میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے
انتظامیہ کےمطابق بیراج کو بچانے کے لیےحفاظتی بند توڑا گیا،دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر سیلاب انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا،پانی کی آمد 9 لاکھ35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈ ورکس کی موجودہ صلاحیت صرف 8 لاکھ کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چنیوٹ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا
2014کے بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،قادر آباد بیراج سے 2014 میں ساڑھے نو لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرا تھا۔






















