بھارت نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا، جس کے بعد فلڈالرٹ جاری کردیا گیا۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
بھارت کی اطلاع پر پاکستان نے فلڈالرٹ جاری کردیا، جس میں کہا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں بھارت سے مزید اونچے درجے کے سیلابی ریلے آنے کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو بروقت آگاہ کریں۔
حکام کے مطابق دریا کنارے رہائش پذیر لوگوں کو مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔






















