وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے موٹرویز اور شاہرات کو بیریئر فری بنانے اور "ای ٹیگ" سسٹم کو مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔
لازمی پڑھیں۔ عبدالعلیم خان گلگت پہنچ گئے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، افسران کو ہدایات دیں
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایم ون اور ایم ٹو پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم نافذ ہوگا۔
عبدالعلیم خان نے کہا انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، موٹروے پولیس تیز رفتار گاڑیوں کو اچانک روکنے کے بجائے حفاظت کو ترجیح دے، خلاف ورزی پر گاڑی مالکان کو موبائل پیغام جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹرویز کے دونوں اطراف شجرکاری میں نجی شعبے کو شامل کیا جائے اور این ایچ اے کی روزانہ رپورٹ سیکرٹری اور چیئرمین کو بھجوائی جائے۔
اجلاس میں شاہراہوں کے دونوں اطراف یکساں کمرشل پالیسی پر غور کیا گیا۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ ریونیو وصولی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہونی چاہیے، کمرشل اراضی کے لیے مناسب این او سی فیس رکھی جائے اور ہر شہر اور کاروبار کے لحاظ سے الگ کیٹیگری بنائی جائے۔






















