اٹک کےقریب کویاٹ روڈ پروین اور ٹریکٹر ٹرالی کےدرمیان خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق 5 شدیدزخمی ہوگے۔
افسوسناک حادثہ کھنڈہ چوک کے قریبپیش آیا جہاں راولپنڈی سےکوہاٹ جانےوالی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سےٹکرا گی حادثےمیں 1 شخص گل نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثےمیں خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیاگیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون آئسیہ بی بی بھی دم توڑ گئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔






















