خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث درجنوں سکول تباہ ہو گئے ہیں جن کا ابتدائی ڈیٹا مرتب کر کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق صوبے کے 14 اضلاع میں 370 سرکاری سکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور سب سے زیادہ نقصان بونیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے سکولوں کو پہنچا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں کی تعمیر اور بحالی پر دو ارب روپے سے زائد کا بجٹ درکار ہوگا۔
ایک پرائمری سکول کی تعمیر پر 35 ملین، مڈل سکول پر 26 ملین، ہائی سکول پر 75 ملین جبکہ ہائیر سیکنڈری سکول پر 65 ملین روپے لاگت آئے گی۔
محکمہ تعلیم نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت مختص 5 ارب روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور تعلیمی سلسلہ فوری طور پر بحال کیا جا سکے۔






















