پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حماد رضا نے الیکشن سے دستبرا ر ہوتے ہوئے اپنی جگہ بھانجے چوہدری ارسلان ظہیر کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔ حماد اظہر کا کہناتھا کہ فیصلہ کیا ہے میرے بھانجے چوہدری ارسلان ظہیر کو الیکشن لڑایا جائے، میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں اور نشست جیت کر حلف لینا بھی ممکن نا ہو گا۔
حماد اظہر کا کہناتھا کہ چوہدری ارسلان ظہیر پر 9 مئی کا کوئی جعلی مقدمہ بھی نہیں، ان کی انتخابی مہم کی انچارج میری ہمشیرہ ہوں گی۔
یاد رہے کہ یہ نشست حماد اظہر کے والے میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر حماد اظہر نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا لیکن اب انہوں ے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اس نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے حافظ نعمان کو ٹکٹ جاری کر رکھا ہے۔





















