حکومت کا اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہورمیں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی داخلہ محسن نقوی نےخصوصی شرکت کی،اجلاس میں پاکستان ریلویزکی سیکورٹی پراقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا، ملک بھرخصوصا بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی۔
پاکستان ریلویز کی اراضی پرتجاوزات کےخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا،نیشنل کانسٹیبلری، ریلویزپولیس کےساتھ ملکرانسدادتجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی،اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ایف سی انسدادتجاوزات آپریشن میں سےمکمل تعاون کرےگی،ریلویزٹریکس اورٹرینوں کی سکیورٹی یقینی بنانےکیلئےاقدامات کریں گے،مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔




















