آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کو 300 سے 5000 روپے کا بل ملے گا۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلاکےحساب سےبل وصول کیےجائیں گے،ابتدائی طورپر9 ٹاؤنزمیں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے،ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعےشہریوں کو بل بھیجیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے پانی اور سیوریج چارجز بڑھانے کا فیصلہ
ترجمان کےمطابق شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کو 300 سے 5000 روپےکا بل ملےگا،دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہو گا،شہری بینک اور ان لائن کیش اپلیکیشنز سے بل ادا کر سکیں گے، سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاگو کیے گئے۔






















