پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ کہا پی ایس اوکے زیادہ واجبات ان اداروں سے متعلق ہیں جوگردشی قرض سے متاثر ہیں۔
پی ایس او کے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے زیرالتوا واجبات حکومت کی اعلیٰ سطح پر زیر غور ہیں، پی ایس او باقی واجبات تجارتی شرائط کے تحت ہیں جو معمول کا حصہ ہیں۔ ریٹیلرز سے 25 ارب روپےکےبقایا جات میں سےزیادہ حصہ وصول کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان شپنگ کارپویشن کے حوالے سے واجبات کلیئر ہوچکے۔ دیگر ریٹیلرز کے حوالے سے واجبات معمول لا کاروباری لین دین ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے 12 ارب روپے کے مالیاتی اخراجات میں اضافے کی بنیادی وجہ گردشی ہے، جبکہ گردشی قرض کی فنانسنگ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری شرائط کے تحت ہے۔




















