امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی اور این بی سی نیوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بدترین اور جانبدار چینلز قراد دیدیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرجاری اپنے بیان میں کہا اے بی سی اور این بی سی نیوزہر سال لائسنس فیس کی مدمیں لاکھوں ڈالرکیوں نہیں دیتے،دونوں نیوزچینلزکا شمار دنیا کے بدترین اورجانبدار چینلز میں ہوتا ہے،یہ 97فیصد منفی خبریں نشر کرتے ہیں۔
مزید کہادونوں نیوزچینلز ہماری جمہوریت کے لیےحقیقی خطرہ ہیں،اے بی سی اور این بی سی نیوز کے لائنسنز منسوخ ہونے چاہیے،خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بھی کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔






















