تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 276 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، سیریز 1-2 سے پروٹیز کے نام رہی۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 432 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹونی ڈی زازو 33 رنز بنا سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کوپر کونولی نے 5 شکار کیے، زیویرئیر بریٹ لیٹ اور شون ایبٹ نے 2، 2 اور ایڈم زیمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 432 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے ڈالا، تین بلے بازوں نے سنچریں اور ایک نے نصف سنچری اسکور کی، یہ ایک روزہ کرکٹ کا 9 واں بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 431 رنز بنا ڈالے، اوپنرز ٹریوس ہیڈ 142 اور مچل مارش 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 118 رنز بنائے، ایلکس کیری 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کیمرون گرین نے آسٹریلیا کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 47 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور سینوران متھوسوامی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، میان ملڈر نے 7 اوورز میں 93 اور کیوینا مفاکا نے 6 اوورز میں 73 رنز دیئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2006ء میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 434 رنز کا ہدف دیا تھا، پروٹیز نے ہرشل گبز کی شانداری بیٹنگ کی بدولت ہدف عبور کرتے ہوئے 438 رنز بنائے تھے، میچ میں مجموعی طور پر 872 رنز بنے تھے۔






















