ڈیفنس میں واقع ایس ایس پی سندھ پولیس توحید رحمن کے گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان صبح 5 بجے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واردات کے وقت ایس ایس پی توحید رحمن خود بھی گھر میں موجود تھے۔ توحید رحمن پیپلز پارٹی کی رہنما اقربہ فاطمہ کے شوہر ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



















