ایرانی قومی سلامتی کےمشیر علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ایران جھکنے والا نہیں،دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
ایرانی قومی سلامتی کےمشیرعلی لاریجانی کاکہنا ہےکہ ایران کبھی بھی سفارت کاری کا راستہ ترک نہیں کرےگا،مذاکرات تبھی مفید ہوں گے جب امریکا واقعی مسئلے کےحل کرنے کے لیے تیار ہو۔
مزیدکہاکہ اگردشمن صرف دباؤ ڈال کرایران کومذاکرات کی میز پر لانا چاہتا ہےتو ایسےمذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،ایرانی قوم مضبوط اوربہادرہے،کوئی بھی جنگ یادباؤ اسےمجبور نہیں کرسکتا،حقیقی مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ مخالف ایران کے مخلصانہ رویئے کو سمجھے اور اسی بنیاد پر اس سے بات کرے۔





















