جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیرشاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجےشیرشاہ کےجسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے شیر شاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
سماعت کا احوال
دوران سماعت عدالت میں جناح ہاوس حملےکی ویڈیو چلائی گئی،تفتیشی افسر نےکہاملزم موقع پر موجود تھا،ویڈیو ثبوت موجودہیں،ویڈیو میں ملزم نظر آرہا ہے،فوٹوگرامیٹک اورپولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے،عدالت تفتیش کے لئے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔
وکیل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نےکہاعدالت 27 ماہ تاخیرسےگرفتاری پرملزمان کو ڈسچارج کرچکی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا توپورے شہرکوگرفتارکرلیاجائےگا،استدعا ہےکہ عدالت ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دےڈسچارج کرے۔





















