پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو جامع مذاکرات کی پیشکش کردی۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ کی سینئرصحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتےہوئےکہابھارت کےساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر نہیں بلکہ مسئلہ کشمیرسمیت تمام متنازعہ امورپربات ہوگی۔
اسحاق ڈار نےمزیدکہاجنگ بندی کیلئے امریکا سےدرخواست بھارت نےکی تھی،امریکا سے ہمیں فون آیا،تو انہیں بتایا،ہم توجنگ چاہتےہی نہیں تھے،جنگ بندی پرعمل جاری ہےجبکہ بلاوجہ بیان بازی جاری بھارت کا وطیرہ ہے۔
دورہ بنگلا دیش کامقصد دونوں برادرملکوں کومزید قریب لانا ہے، 25اگست کو اوآئی سی وزرائےخارجہ کی جدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت ہوگی،وزیراعظم کے ہمراہ 30 اگست کوایس سی اوکانفرنس کیلئےچین جانا ہے۔






















