نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار بنگلادیش کےسرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اسحاق ڈار ڈھاکا میں بنگلا دیشی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے،نائب وزیراعظم بنگلا دیش حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایڈوائزر وزارت خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے،پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلا دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔






















