دبئی میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس میچ میں سلمان الیون نے حارث الیون کو دو رنز سے شکست دے دی۔
سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ اوورزمیں 142 رنز اسکور کیے،حسن نواز نے 39گیندوں پر نصف سنچری اسکورکر کے شاندار کارکردگی دکھائی،جبکہ صائم ایوب 45 اور صاحبزادہ فرحان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
حارث الیون کی جانب سے صفیان مقیم نے 3،سلمان مرزا اورحسن علی نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ہدف کے تعاقب میں حارث الیون19 اعشاریہ 5 اوورز میں 144 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔محمد عرفان 36اور ماینک چوہدری 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے۔
سلمان الیون کے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں،جبکہ محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔پریکٹس میچ کے بعد پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی۔






















