ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
سال دوہزار پچیس کے ٹیکس گوشوارے اب 26 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ اس سے پہلے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 18 اگست مقرر تھی۔ ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا۔ سیلز ٹیکس کے واجبات مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔





















