نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سکھر نے نوشہرو فیروز میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
این سی سی آئی اے کے مطابق تحصیل تھارو شاہ سے گرفتار ملزم عاشق احمد خاتون کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کررہا تھا ۔ ملزم نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے ۔ ملزم کے موبائل فون سے نازیبا تصاویر اور دیگر شواہد بھی ملے ہیں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔





















