فیک نیوز واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی ایئر فورس چیف کے بیان کی حقیقت کھول کررکھ دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران چھ پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ محض سیاسی بیان بازی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیک نیوز واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی تصاویر جعلی اور ناقص قرار دی گئی ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی پاکستانی طیارہ نہیں گرا سربراہ بھارتی فضائیہ کا بیان محض سیاسی بیان بازی ہے۔
فیک نیوزواچ ڈاگ کے مطابق امریکی دفاعی ماہرین نے بھی بھارتی دعویٰ تسلیم نہیں کیا، چین کے دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی بیان کو مزاحیہ قرار دیا۔
ماہرین دفاعی امور کے مطابق بھارتی دعوے میں ثبوتوں کا شدید فقدان ہے۔بھارتی فضائیہ کےپالیسی بیان میں آپریشن سندور میں پاکستانی طیارے گرنے کا ذکر تک نہیں۔ بھارتی اعلان اندرونی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔بھارت کی طرف سے جھوٹے بیانیے سے خطے میں کشیدگی بڑھی۔






















