نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت ایکنک کےاجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔
اسلام آباد میںنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہونے والے ایکنک اجلاس میں دو سو بارہ ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ یہ مکمل طور پر جدید ترین نگہداشت کا اسپتال ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔ اجلاس میں منصوبہ بندی اور خزانہ کے وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام نے شریک تھے۔






















