چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمٰن نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کواٹرز میں ملاقات کی جس دوران دفاع اورسیکیورٹی کے شعبے میں موجودہ تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کےدوران خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمٰن نےپاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹرماسٹرجنرل نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو بڑھانے کیلئے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔



















