لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی،گلبرگ ،ماڈل ٹاون ،جوہر ٹاون ، گارڈن ٹاون اور مال روڈ پر بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل کل سے شروع ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے اضافے بارے الرٹ جاری کردیا۔
اعلامیے کےمطابق 23 سے27 اگست تک دریاؤں کےبالائی حصوں میں پانی کےبہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں صوبےکےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، حافظ آباداوروزیرآباد میں بھی بارشیں متوقع ہے۔






















