آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا،چیناسوامی اسٹیڈیم بنگلور میں ہونے والے میچز اب ممبئی میں ہوں گے۔
ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم ممبئی میں تین لیگ میچز، ایک سیمی فائنل اورممکنہ فائنل شیدول کیے گئے ہیں، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کے دیگر وینیوز میں گواہاٹی، اندور، وشاکھا پٹنم اور کولمبو شامل ہیں۔
ایونٹ پہلاسیمی فائنل 29 اکتوبر کو گواہاٹی یاکولمبو میں کھیلا جائے گا،دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو نوی ممبئی میں ہوگا،ایونٹ کا فائنل 2 نومبرکو کولمبو یا ممبئی میں ہوگا،پاکستان ویمنزٹیم اگر سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہوگا۔
پاک-بھارت سیمی فائنل کی صورت میں بھی میچ کولمبومیں رکھا جائے گا،پاکستان ویمنز کےفائنل میں پہنچنے پر بھی ایونٹ کا بڑا مقابلہ کولمبو میں ہوگا،پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔





















