بجلی چوری روکنے کے حوالے سے ناقص اقدامات پر سی ای او پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی فضل ربی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق سی ای او پیسکو کو بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں میں عدم تعاون پر ہٹایا گیا۔ پیسکو میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق پیسکو کے سالانہ نقصانات 190 ارب روپے ہیں، بعض علاقوں میں بجلی چوری 40 فیصد اور کچھ میں تو 90 فیصد تک ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اب تک کی کارروائیوں میں پیسکو نے صرف اسی لاکھ روپے ہی ریکور کئے ہیں۔