الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد،این اے 104 فیصل آباداورپی پی 98 فیصل آبادکےضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ، تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئےپولنگ 5 نومبرکوہوگی ۔
الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق 26 اگست کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرےگا، 28 سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتےہیں، امیدواروں کی عبوری فہرست 30 اگست کو جاری ہوگی ۔ 3 ستمبر تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونےکیخلاف اپیل 8 ستمبر کو دائر کی جاسکے گی ۔
اپیلوں پر فیصلے 12 ستمبر تک ہوں گے جس کے بعد 13 ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری ہوگی ۔ 15 ستمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ 16 ستمبر کو تینوں حلقوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نےفیصل آباد کی انسداددہشتگردی عدالت کےفیصلےکےبعد ان نشستوں کوخالی قراردیا تھا ۔






















