سپریم کورٹ سے آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ابھی ممکن نہیں ہے، راولپنڈی، اٹک، حسن ابدال اور ٹیکسلا کے 43 مقدمات میں ضمانتیں ہونا ابھی باقی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف گزشتہ سال ستمبر، اکتوبر اور چھبیس نومبر کے 43 مقدمات راولپنڈی اور اٹک میں درج ہیں۔ بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کے تھانہ ٹیکسلا میں پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمہ میں بھی نامزد ملزم ہیں۔ بانی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک کے تھانوں اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 12 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے ضمانتیں پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں جبکہ راولپنڈی کے 8 مقدمات میں وہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھی ہیں۔






















