سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 15 اگست احتجاج ودیگر دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں 63 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ، ملزمان کی رہائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے انصر کیانی، زاہد بشیر ڈار اور مرزا عاصم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 63 کارکنان کی ایک لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کی عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکرکے رہائی کا حکم دیا ۔
پی ٹی آئی کے چالیس کارکنان کی تھانہ مارگلہ کیس اور 23 کارکنان کی تھانہ انڈسٹریل ایریا کیس میں ضمانتیں منظورہوئیں ، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف ، احتجاج، اقدام قتل، ڈکیتی، پاپو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت دومقدمات درج ہیں ۔






















