استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ، خواتین ونگ مزید فعال بنا دیا گیا، آئی پی پی لاہورگلبرگ ٹاون میں شعبہ خواتین عہدیدار نامزد کر دیا گیا۔
لاہورمیں آئی پی پی سیکرٹریٹ میں خواتین کی پارٹی کے صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان، صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر آئی پی پی پنجاب شعبہ خواتین تسکین خاکوانی، جنرل سیکرٹری روبینہ سلہری اورخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ضلعی جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال، ضلعی صدر شعبہ خواتین جویریہ سہروردی بھی شریک ہوئیں۔شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری تابندہ ارمغان، سوشل میڈیا سیکرٹری عمیر واحد ملک بھی شریک ہوئے۔
منور بیگم المعروف آپا منوری کوآئی پی پی لاہورگلبرگ ٹاون میں شعبہ خواتین کی صدراورعاصمہ کوجنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کر دی گئیں۔آئی پی پی سیکریٹریٹ میں پارٹی کی جانب سے دیگر ہدیداران میں بھی نوٹیفیکیشن تقسیم کئے گئے ۔ خواتین عہدیداران کا اظہارتشکر اور پارٹی کے پیغام کوگھرگھر پہنچانے کے عزم کا اظہارکیا، آئی پی پی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی جانب سے خواتین عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی۔






















