رحیم یار خان میں ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جان سے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ کے قریب ریسکیو ایمبولینس اور مسافر بس میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ایمبولینس ٹی ایچ کیو خان پور سے مریضوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کررہی تھی، حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔





















