محکمہ تعلیم پنجاب نے نویں جماعت کے مایوس کن نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے پنجاب میں نویں جماعت کےبورڈامتحانات کےمایوس کن نتائج پر خراب نتائج والے اسکولز کےاساتذہ کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،نویں اور دسویں جماعت کے ابتر رزلٹ والے اسکولزکی فہرست طلب کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
وزیر تعلیم پنجاب نےاپنی تحصیل کے اسکولز سے کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا،خراب نتائج والے اسکولز کے اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی آپشن زیر غور ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب کاکہنا ہےکہ اپنی تحصیل کےاسکولز کی فہرست طلب کرلی ہے،پتوکی کےتمام خراب نتائج والے اسکولز سے کاروائی کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ لاہورمیں9 ویں جماعت امتحانات میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی
خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا،امتحانات میں لاہور ڈویژن کے 55 فیصد طلبا فیل ہوگئے،فیل ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،3 لاکھ 8 ہزار طلبا میں 1 لاکھ 69 ہزار امیدوار فیل ہوئے،سائنس گروپ کے 53 فیصد، آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبا فیل ہوئے۔



















