آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھارت کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عبید جہانگیر کے نام سے ہوئی، ملزم کیخلاف تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق عبید جہانگیر بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کر رہاتھا، ملزم نے حساس تنصیبات کی تصاویر، خفیہ اطلاعات دشمن ملک کی ایجنسی کو دیں اور حساس مقامات کی تصاویر بھارتی ایجنسی کو دینے کےعوض بھاری رقوم حاصل کیں۔





















