لاہور میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام لہور لہور اے ثقافتی میلے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی، میلہ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔
لاہور کے جیلانی پارک میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام لہور لہور اے ثقافتی میلہ تقریباً دو ہفتے سے جاری ہے، جس کا 12 نومبر کو آخری دن تھا تاہم اس میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔
پی ایچ اے کے ڈی جی محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ اب لہور لہور اے ثقافتی میلہ 19 نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جیلانی پارک میں میلہ اب آئندہ اتوار تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے ثقافتی میلے کا رخ کیا، جہاں مقامی روایتی اور غیر ملکی کھانوں سے شہری لطف اٹھارہے ہیں جبکہ روایتی اشیاء کے بھی کئی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔