سماء ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابصار عالم کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں جن کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وفاقی وزراسمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اسلام آباد کے ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڈ،سابق چیئرمین سینٹ نئیر بخاری،بری امام کے متولی راجہ سرفراز، سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، وزیر مملکت طلال چوہدری ،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی ،سینیٹر عرفان صدیقی،وزیر ریلوے حنیف عباسی، سابق سنیٹر مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔
جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے اپنی تعزیتی پیغامات میں ابصار عالم سے دلی ہمدری کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔






















