کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کےچھٹے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات ہوئی، جس دوران دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگرد حملوں پر شدید تحفظات ظاہر کیئے اسحاق ڈار نے افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔ افغان وزیر خارجہ نے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ۔
پاکستان اور افغانستان کا سفارتی سطح پر نمائندگی کو سفیروں کے درجے تک بڑھانے کا خیرمقدم کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے اپریل، مئی اور جولائی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا اعتراف کیا ۔ سیاسی رہنماوں نے اتفاق کیا کہ تجارتی اور ٹرانزٹ تعاون میں واضح بہتری آئی ہے ۔






















