ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتیں حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کو یورپ کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کے حصول کے لیے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روس کے صدر پیوٹن نے ایک دوسرے سے ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور اس ملاقات کے انتظامات جاری ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی فوجی یوکرین میں زمینی طور پر موجود نہیں ہوں گے تاہم امریکا یورپی اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کی ضمانتوں کے لیے دیگر ذرائع بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں۔





















