ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق ایران میں پرتشدد مظاہروں میں 2 ہزار 571 افراد مارے گئے جن میں 2 ہزار 403 مظاہرین اور 147 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کےمطابق ایرانی حکام نے بھی 2 ہزار سے زائد جانی نقصان کو تسیلم کیا ہےایرانی وزیر خارجہ نےمتحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ کو فون کیا اور انہیں شرپسندوں کوحاصل امریکی اور اسرائیلی پشت پناہی سے آگاہ کیا۔
عباس عراقچی نےکہاکہ ایران اپنی خودمختاری اورسلامتی کا ہر حال میں دفاع کرے گا۔ یو اے ای کے وزیرِ خارجہ نے مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زوردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب کو بھی فون اور تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کےایک سینیئر عہدیدار نےرائٹرزسےگفتگوکرتےہوئےکہاامریکا کے ساتھ سفارتی رابطے ٹوٹ چکے ہیں،خطے کےممالک فوجی کارروائی روکنےمیں کرداراداکریں،امریکا نےحملہ کیا تو امریکی ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔





















